پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چیلنجز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا ہے ۔پیمرا نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنیوالے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے ۔پیمرا کے مطابق نو ئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیاگیا ، وفاق کو کمزور کرنے کیلئے ریاست مخالف جذبات کا ابھارا گیا ۔پیمرا احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک رحجان ہے جس کی مذمت کی جانی چاہیے ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہوناچاہئے ،نفرت پھیلانیوالوں کا بلیک آﺅٹ کیاجائے۔
Leave feedback about this