پشاور:مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ24 نومبرکے احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لئے پورا بندوبست ہے، جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، پہلے بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے، کنٹینرزعوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔ حکومت کوئی حماقت نہ کرے، اب بھی رکاوٹیں عبورکر کے اسلام آباد پہنچیں گے۔علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام اباد پہنچے گا، اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بانی کو نکالنے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے۔مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔
Leave feedback about this