معیشت و تجارت

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، انٹر بینک میں 75 پیسے کا اضافہ

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، انٹر بینک میں 75 پیسے کا اضافہ

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، امریکی نقدی مزید مہنگی ہو گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد امریکی نقدی 222 روپے 25 پیسے پر فروخت ہونے لگی۔

امریکی ڈالر کی قدر میں کچھ دن کمی آنے کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اب امریکی نقدی 222 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں امریکی نقدی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت کرنے لگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار ختم ہونے پر ڈالر 221 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 82 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

اُدھر اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں 242 پوائنٹس گر گئے ہیں، جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر خرید و فروخت کر رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image