روس کا مشرقی ساحل خوفناک زلزلے سے لرزاُٹھا ،ریکٹرز سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرئی سو کلو میٹر تھی ، امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق زلزلے سے سونامی کاکوئی خطر ہ نہیں ہے ۔زلزلے کے بعدلوگوں میں خوف وہراس پایا جارہاہے تاہم ابھی کسی جانی اورمالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔