ماسکو: روس نے یوکرین میں کارروائی کے دوران اپنا ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ماریو پول میں ایک کارروائی کے دوران ’ فرینڈلی فائر‘ میں اپنا ہی جنگی طیارہ سخوئی 35 مار گرایا۔ روس کی جانب سے ایک ہفتے میں غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے جنگی طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل 29 ستمبرکو روس کے ڈیفنس سسٹم نے اپنے ہی جنگی طیارے کو نشانہ بنا ڈالا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔
Leave feedback about this