اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے ڈیل کرلی ہے پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدیگا۔خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیاء سستی ہوتی ہیں۔ پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا ہے مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سستا قرض اسکیم میں چھ سو ارب کی فیکڑیاں لگالیں لیکن چلانے کیلئے گیس نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور بحریہ سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزرز سیکٹر کو دیتاہے۔۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گیس کے شعبے میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ٹیرف کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کا جتنا بل غریب دیگا ا س سے چار گنا بل امیر دیگا، مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کردیا ہے۔
معیشت و تجارت
روس سے ڈیل کرلی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک
- by web_desk
- مارچ 13, 2023
- 0 Comments
- 2649 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this