روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگر کے ایک کیفے میں دھماکے میں معرو ف روسی فوجی بلاگر ولادلن تاتارسکی ہلاک ہوگیا۔کیفے میں بم ایک چھوٹے سے مجسمے میں چھپایا گیا تھا جب وہ مجسمہ بطور تحفہ بلاگر تاتارسکی کو دیا گیا تو دھماکہ ہوا ۔تاتارسکی جس کا اصلی نام میکسم فومین تھا وہ اپنے بلاگ میں یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کی حمایت کرتے تھے۔روسی میڈیا کا کہنا ہے ہ تاتار سکی کے سوشل میڈیا پر پانچ لاکھ 60 ہزار سے زائد فالو ورز ہیں ۔دھماکے میں کم از کم پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے پیچھے کون ہیں ۔
Leave feedback about this