روسی فوجی طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حادثے میں طیارے میں سوار تمام 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور روس نے طیارے کو گرانے کا ذمہ دار یوکرین پر عائد کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے بولگوروڈ لے جایا جا رہا تھا۔
Leave feedback about this