روسی سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل،مصدق ملک معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

روسی سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل،مصدق ملک

غریب پرپڑنے والا اضافی بوجھ مستقبل میں ختم کیا جائیگا، مصدق ملک

غریب پرپڑنے والا اضافی بوجھ مستقبل میں ختم کیا جائیگا، مصدق ملک

اسلام آباد:وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خرداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔پاک روس سستے تیل کی خریداری معاہدے کے حوالے سے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے،روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور وفد اسی وقت آتے ہیں جب تیاریاں مکمل ہوں،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا۔ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد کے ساتھ بات کی تھی۔معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کرسکتا۔ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کررہے ہیں،ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کرے گا اور حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔

Exit mobile version