اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طورپر پنجاب بھر کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیاجائیگا۔ پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رمضان کے دوران پنجاب بھر کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیاجائیگا۔ آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے کی جائے عوام کی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید بیس ہزار پوائنٹس بھی قائم کئے جائینگے،
Leave feedback about this