اسلام آباد:و ہ لوگ جو رمضان میں عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں اس ماہ مبارک میں صرف ایک مرتبہ ہی اس کا موقع دیاجائیگا۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کورمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کرسکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن نسک سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔ رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامے کے وقت میں داخل ہونے سے اورنیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیاجاسکتاہے۔
Leave feedback about this