قوی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گذشتہ روز سری لنکا کیخلاف حاصل کی گئی شاندار فتح اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کردی ۔حیدر آباد کے اندھر اگاندھی اسٹیڈیم میں گذشتہ روز کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ،345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل پورا گیا پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اوروکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور محمد رضوان کو 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کردی

رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کردی