رحیم یار خان پولیس کی کچہ ڈاکوں کیخلاف کامیابی، 3 مغوی بازیاب کرا لیے جرائم Roze News
جرائم

رحیم یار خان پولیس کی کچہ ڈاکوں کیخلاف کامیابی، 3 مغوی بازیاب کرا لیے

رحیم یار خان پولیس کی کچہ ڈاکوں کیخلاف کامیابی، 3 مغوی بازیاب کرا لیے

رحیم یار خان پولیس کی کچہ ڈاکوں کیخلاف کامیابی، 3 مغوی بازیاب کرا لیے

رحیم یارخان:پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنل کے خلاف کامیابی، تین مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔نواز آباد کی حدود سے اقلیتی برادری کے تین افراد اغوا ہوئے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے مسلح ڈاکوں نے گزشتہ رات اسلحہ کی نوک پر تینوں افراد کو اغوا کیا تھا، مغوی افراد کے اغوا کا تھانہ بھونگ رحیم یار خان میں مقدمہ درج تھا۔رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں تینوں مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔

 

Exit mobile version