پولیس نے رحیم یار خان کے کچے میں خطرناک گینگ کے آٹھ کارندوں کو گرفتارکرلیا۔شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پر پولیس کی کارروائی جاری ہے اور کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن نویں روز بھی جاری ہے ۔گینگ کے سرغنہ قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کا محاصر ہ جاری ہے اس دوران پولیس اور گینگ کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن میں ایس ایچ او کوٹ سبزل کی بکتر بند کوراکٹ لگا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave feedback about this