ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں تنویر خالد اور جہانگیر گل شامل ہیں ۔ملزم جہانگیر گل کو صدر راولپنڈی جبکہ ملزم تنویر خالد کو جی تیرہ اسلام آباد سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ملزم جہانگیر گل نے لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ز کی فہرست میں شامل تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ ملزم نے برطانیہ ملازمت کے نام پر متاثرین سے فی کس 21 لاکھ روپے وصول کیے ۔
Leave feedback about this