تازہ ترین

رانا ثنا ء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

رانا ثنا ء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیرِ اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے گئے۔گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جس میں عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 12 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹان میں درج مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثنا اللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا۔پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو طلب کیا تھا۔طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image