رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں باقاعدہ طورپر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل آگے لیکر بڑھے گی تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں ن لیگ اپنا امید وار کھڑا کریگی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر حلقے میں ن لیگ کا امید وار موجود ہوگا ، ن لیگ پنجاب میں ڈویژن ،ڈسٹرکٹ صوبائی حلقوں اور یوسی لیول تک مضبوط ہے ، تنظیم اس انتخاب میں بھرپور انداز سے اپنے امید واروں کو سپورٹ کریگی ۔
Leave feedback about this