متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں سے کمی کرنے کا مطالبہ کردیا۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی بعد ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کریں ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے ۔حکومت نے پندرہ مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔پیٹرول کی قیمت 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کم کی گئی تھی ۔
Leave feedback about this