کھیل

ذکاءاشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان

ذکاءاشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے استعفے سے متعلق فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزیراعظم کی ہدایات کا انتظار ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیراعظم آفس کی ہدایات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔آئی پی سی کو ابھی تک ذکا اشرف کے استعفیٰ پر وزیر اعظم کے دفتر سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image