”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے مناظر اور عکس بندیاں سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے لیے اداکار حمزہ علی عباسی نے انتباہ جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مولا جٹ کے ”نوری نتھ“ حمزہ علی عباسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مناظر، عکس بندیاں اور ویڈیو اپنے چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) October 15, 2022
اس کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی نے فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری کا بھی ایک ٹوئٹ ڈالا، جس میں کہا گیا ہے کہ ”میرے پیارے بھائیو اور بہنوں بہت خوش ہوں کہ آپ سب کو فلم اتنی زیادہ پسند آرہی ہے لیکن سنیما اسکرین کی فون سے ویڈیوز بنا کر پوسٹ مت کریں، یہ جرم ہے اور جس نے نہیں دیکھی ان کی فلم مت خراب کریں، آپ لوگوں کی مہربانی۔“
واضح رہے کہ فلم میں بطور اداکار و اداکارہ فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید و دیگر جلوہ گر ہوئے ہیں۔
Leave feedback about this