اسلام آباد:تحریک انصاف کی جانب سے دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کے لئے نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی ودیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا جائے۔سابق وزیر مملکت کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ا لیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ن لیگ،پی پی پی ودیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کی جائے۔پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا۔
Leave feedback about this