تازہ ترین

دہشت گردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا ہے، نگراں وزیراعظم

اداروں پر حملہ جرم ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہزارہ برادری سے ہماری قربت پرانی ہے، یہ بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے شہداءکی بڑی تعداد ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا اصل خزانہ اس کی ثقافت اور عوام ہیں، آج میں ہزارہ کے شہداءکے نام لیتا ہوں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دشمن ایک ہیں ، ہمارے اندر تفریق نہیں ہونی چاہیے ، ہم اکٹھے ہوں گے ان کا مقابلہ کریں گے ، اسٹریٹ لڑائی بھی کرینگے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن ہوگا تو ادب پیدا ہوگا ، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا ، امن ہوگا تو تہذیب پیدا ہوگی ، سائنس کی ترویج ہوگی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image