بلاول کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ی کی نرسریوں کو تباہ کرکے ہی مکملک امن بحال ہوگا۔زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی ی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاجائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالے مجرم ناقابل معافی ہیں ۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پرمامور دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار حالت تشویشناک ہے ۔

Leave feedback about this