اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس میں وفاقی، صوبوں اور سب کا بے پناہ کردار ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی سب سے اہم پہلو ہے، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔شہباز شریف نے ملک میں معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے پر صوبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو منظور کروانے میں صوبوں نے وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں آج پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی سب سے اونچی سطح اور مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کی ایکسپورٹس اور بیرونی ترسیلات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یہ تمام اشاریے اس بات کا عندیہ ہے کہ استحکام آہستہ آہستہ آرہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھل گئے ہیں، یہ صرف تب ممکن ہوگا جب ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری ہو۔حالیہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا لیکن یہ کہنے سے نہیں محنت دیانت اور خون پسینہ بہانے کا نام ہے، اس کے لیے چاروں صوبوں اور وفاق کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں بالکل اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے کوشش ہورہی ہے لیکن یہ سب ایک دن میں نہیں ہوسکتا، اگر کھربوں روپے کی چوری کو روکا جائے گا اور ملکی خزانے میں جمع کیا جائے گا تو تب جاکر قرضوں سے جان چھوٹے گی۔ملک کے لیے سب کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا، ہماری حکومت کو معرض وجود میں آئے 8 ماہ ہوئے ہیں اور اب تک کوئی اسکینڈل اخباروں کی زینت نہیں بنا جس پر سب داد کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین
دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ،آئی ایم ایف پروگرام منظور کرانے پر صوبوں کا شکرگزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
- by web_desk
- نومبر 19, 2024
- 0 Comments
- 22 Views
- 1 دن ago
Leave feedback about this