سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے بعض تعلیمی اداروں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد حملوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث چار یونیورسٹیوں کو بند کردیا گیا ہے۔رات گئے سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم گرفتاری یا نہ ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔تھریٹ الرٹ میں کالعدم تنظیم کی جانب سے خودکش حملوں سمیت یونیورسٹیوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان یونیورسٹیوں میں قائداعظم یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں جنہیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور طلباءکو اس بارے میں رات گئے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this