دھند کے باعث آج ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر 12 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 234 اور پی کے 112 لاہور پہنچ گئی ہیں۔ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 161، اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی 2 پروازیں اور کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 530 منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے کی کراچی سے ملتان کی پرواز 531، ابوظہبی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 118 اور نجی ایئر لائن کی مسقط سے پشاور کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
Leave feedback about this