کھیل

دوسرا ٹیسٹ، سرفراز احمد آوٹ، محمد رضوان ان

دوسرا ٹیسٹ، سرفراز احمد آوٹ، محمد رضوان ان

سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو آخری 12 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کے علاوہ فہیم اشرف شامل نہیں ہیں۔میلبورن ٹیسٹ کے لیے زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آخری 12 کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائنل گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image