کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 30 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔
فن ایلن ایک، ڈیرل مچل 5، ڈیون کانوے نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 84 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کیویز کی نسیم شاہ نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اِش سودھی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کیویز کو جلد آؤٹ کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، امام الحق، محمد رضوان، فخر زمان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن
Leave feedback about this