برطانیہ میں دنیا کی معمر ترین بلی 33 سال کی عمر میں چل بسی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بلی کا نام روزی تھا اور اسے دنیا کی معمر ترین بلی سمجھا جاتا تھا، وہ اپنے مالک کے گھر انتقال کر گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلی یکم جون 1991 کو پیدا ہوئی اور اس سال 33 سال کی ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بلی کو سرکاری طور پر معمر ترین بلی تسلیم نہیں کیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ فلوسی کے پاس سب سے معمر بلی کا اعزاز ہے۔
Leave feedback about this