ارکنساس: امریکی ریاست ارکنساس میں بجلی کے شدید جھٹکے سے جیمز نامی شہری کا چہرہ شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد دنیا میں پہلی بار فیس ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایک نئی آنکھ بھی لگائی گئی اور جزوی چہرے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیا گیا۔21 گھنٹے کی سرجری میں نیویارک کی لینگون ہیلتھ سرجیکل ٹیم نے ایک عطیہ دہندہ کی طرف سے بائیں بائیں آنکھ اور چہرے کے ایک حصے کو 46 سالہ فوجی تجربہ کار آرون جیمز پر ٹرانسپلانٹ کیا جو ایک حادثے میں ہائی وولٹیج سے بچ تو گئے تھے لیکن چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔جیمز نے لینگون کی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ میں عطیہ دہندگان اور اس کے اہل خانہ کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مشکل کے وقت زندگی میں دوسرا موقع دیا۔ مجھے امید ہے کہ خاندان کو یہ جان کر تسلی ملے گی کہ عطیہ دہندگان کا ایک حصہ میرے ساتھ ہی ہے۔انہوں نےمزید کہا، “مجھے امید ہے کہ میری کہانی چہرے اور آنکھوں کی شدید چوٹوں کا سامنا کرنے والوں کے لیے حوصلہ اور پُرامیدی ثابت ہوگی ۔
Leave feedback about this