وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا ہے ۔گندھارا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہاہے کہ ہم کسی کیساتھ تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے راہبوں کیلئے بہت نرم پالیسی مرتب کی ہے انہوں نے کہا کہ راہب اگر دورہ پاکستان کرنا چاہیں تو انہیں مکمل سکیورٹی اور سہولت فراہم کرینگے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس مذہب کے لوگ پاکستان آنا چاہیں ہم انہیں خوش آمد ید کہتے ہیں