واشنگٹن :نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دمے کا مرض بچوں میں یادداشت کے مسائل سے تعلق اور مستقبل میں ڈیمینشیا ہونے کے خطرات رکھتا ہے۔یادداشت میں تنزلی دیر پا نتائج کا سبب ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ڈیمینشیا جیسی کیفیات میں مبتلا ہونے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔
دو برس تک زیر معائنہ رہنے والے 473 بچوں سے حاصل ہونے والے نمونوں کا تجزیہ کرنے پر سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ وہ بچے جو دمے کے مرض میں بہت جلدی مبتلا ہو گئے تھے ان میں یادداشت کی نمو بہت سست دیکھی گئی تھی۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ سِمونا گیٹی کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق دمے کو بچوں میں یادداشت کے مسائل کا بطور ممکنہ سبب دیکھنے پر زور دیتی ہے۔ہمارے علم میں اس متعلق اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ صرف دمہ نہیں بلکہ ذیا بیطس، قلبی مرض اور دیگر دائمی امراض بچوں میں دماغی مسائل کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔
صحت
دمے کا مرض یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- by web_desk
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- 22 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this