دمشق:شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آج دمشق ایئر پورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔شامی فوجی حکام کے حملے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دمشق ایئر پورٹ پر سات ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے،حملے سے ایئر پورٹ کے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔
Leave feedback about this