بالی ووڈ کی حسینہ عالم سشمیتا سین نے موت کے منہ سے باہر آنے کے بعد زندگی کی قدر سیکھنے کا انکشاف کیاہے ۔سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کی زندگی میں نمایاں تبدیلی رونما ہوئی ہے ، اب وہ اپنی زندگی کی قدر پہلے سے زیادہ کرتی ہیں ۔رواں سال مارچ میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا دل کی سرجری کے فوری بعد ہی انہوں نے کام شروع کردیاتھا۔اداکارہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس ہارٹ اٹیک نے ان کی زندگی بدل کررکھ دی اور اب وہ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتی ہیں اور زندگی میں اب زیادہ قدر پہلے سے زیادتی کرتی ہیں ۔
انٹرٹینمنٹ
دل کے دورے نے زندگی کی اہمیت کا احساس دلادیا ،سشمیتا سین
- by web_desk
- اگست 1, 2023
- 0 Comments
- 433 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this