صحت

دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ

دل کے امراض میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد:پاکستان بھرمیں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں ہرسال تقریبا 2 لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث دنیاچھوڑجاتے ہیں، بزرگوں اورنوجوانوںکے بعد بچے بھی دل کی بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہو رہی ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن غذا، ورزش سے اجتناب، پان،گٹکے وغیرہ کا استعمال اورتمباکو نوشی وغیرہ شامل ہیں۔ دل کے دورے اوردل کی بیماریاں جوکسی زمانے میں بڑی عمر کے افرادکو لاحق ہوتی تھیں، اب یہ30 اور 40 سال کی عمر کے افراد میں خطرناک حد تک عام ہوچکی ہیں۔ایک حالیہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں غیرمتعدی امراض میں اضافہ ہواہے، جن میں دل کے امراض سرِفہرست ہیں۔ اسی طرح کم عمر افراد میں دل کے امراض میں اضافے کی بڑی وجہ احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی کافقدان ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور موٹاپا جیسے امراض جوکبھی بڑی عمر کے افراد میں نظر آتے تھے، اب نوجوانوں میں عام ہیں۔اس تناظرمیں اگرخیبر پختون خواکی بات کی جائے تویہاں دل کے امراض کے حوالے سے صورت حال دیگرصوبوں کے مقابلے میں ابتر دکھائی دے رہی ہے جس کا واضح ثبوت صوبے کا واحد امراض قلب کا سرکاری ہستپال، پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہے، جس میں مریضوں اورسرجریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image