اترپردیش:بھارت کے شہر فرخ آبادی میں ایک دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو عین شادی کے دوران اس وجہ سے مسترد کردیا کہ وہ دس روپے کے30نوٹ نہیں گن پارہا تھا۔21سالہ دلہن کے اہل خانہ کے لئے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا،دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کرا نے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھر والوں کو دلہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا۔اس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اوراس دوران خاندانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی ہوئی۔پھر دلہن والوں نے آزمائش کے طور پر دلہے کو دس دس کے تیس نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا 23سالہ دلہا کئی کوششوں کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا۔اس کے بعد دلہن نے کہا کہ لڑکا دماغی طورپر بے حد کمزور ہ ے۔اس موقع پر دلہن ے بھائی موہت نے بتایا کہ ہم نے عزیزوں کے مشورے پر کسی تصدیق کے بغیر شادی طے کردی تھی ہمیں لڑکے کی دماغی اور جسمانی حالت پرشک گزرا تو اسے ایک آسان ٹیسٹ سے گزارا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔
دلچسپ و عجیب
دلہا نوٹ گننے میں ناکام،دلہن کا شادی سے انکار
- by Rozenews
- جنوری 24, 2023
- 0 Comments
- 1061 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this