دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں ، رانا ثنا ء پاکستان Roze News
پاکستان

دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں ، رانا ثنا ء

دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں ، رانا ثنا ء

دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں ، رانا ثنا ء

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا کا بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنیوالی دستاویز سے متعلق کہنا ہے کہ اس اطلاع کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں رانا ثنا ، نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر یہ کا م بہت شرانگیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی ۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے ۔اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوئے ہیں تو ان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے ۔

Exit mobile version