سیہون: دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔پانی کی آمد 3 لاکھ 15 ہزار 676 کیوسک ریکارڈ کی گئی، سیہون کے مقام سے ساڑھے 4 لاکھ کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے، سیہون اور مانجھند تحصیلوں کے 70 دیہات زیر آب آگئے، سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہوگئی۔
گڈو بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہی، کچے کے متعدد دیہات متاثر ہوئے، اوباڑو میں دریائے سندھ کی سطح بلند ہوگئی، کچے کی کئی ہزار ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آچکی ہے۔
Leave feedback about this