بھارت کا دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلہ گنڈا سنگھ والا میں داخل ہوگیا ۔اگلے دس سے بارہ گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں ۔دوسری جانب تحصیل بورے والا میں دو افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
Leave feedback about this