سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال میں ہیں اس لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری جگہ ایک نامعلوم شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی یہ پاور پالیٹکس تھی، جو پرانی ہے، انہوں نے خود کو منوا لیا ہے، وہ ضدی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، الیکشن میں حصہ لوں گا، مہنگائی ختم کرکے دکھانا ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے ایسا رویہ ہو جائے تو ٹھیک ہے، بات کرتا رہوں گا، این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔اس پر صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ دوسری جماعتوں کے ساتھ ساتھ ن لیگ کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے؟ دانیال عزیز نے جواب دیا کہ ہاں بالکل ایسا ہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے ذمہ داروں کو نوازا جائے تو ایسا ہو جائے، الیکشن ضرور لڑوں گا۔ مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

Leave feedback about this