کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مقف واضح کردیا۔دانش تیمور حال ہی میں نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں سابق نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔
دانش نے ایک مشروب کا نام شربتِ لوو بائے ڈی ٹی تجویز کیا، جس پر رابعہ نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش کو کچھ علما سے دوسری شادی کے بارے میں مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں۔رابعہ کی اس بات پر دانش تیمور نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا انہوں نے مزید کہا کہ وہ علما کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں۔
دانش تیمور کا یہ واضح مقف سامعین کے لئے ایک دلچسپ موڑ ثابت ہوا، ان کی یہ بات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھنے والوں کے لیے اطمینان کا باعث بنی، بلکہ اس نے شوبز کے حلقے میں بھی ایک مزاحیہ بحث کو جنم دیا۔
Leave feedback about this