پاکستان

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 تک جاپہنچی

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 تک جاپہنچی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں اب تک 36 افراد جاں بحق جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20 بچے، 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 خواتین، 33 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 2391 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 388 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 2003 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع خیبر، لوئر اور اپر دیر، لوئر اور اپر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور اورکزئی میں رونما ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image