پشاور: سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی دباﺅ نہیں ، ہم رضا کاروانہ طورپر چھوڑ رہے ہیں ، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اُٹھایا ہماری قوم کا مفا د اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں ۔قاسم خان کا کہنا تھا کہ قیادت نے ہمارے ساتھ وعدے کیے قیادت کی ناانصافیاں برداشت نہیں کرسکتے ، پانچ سال سے لڑرہے ہیں لیکن حق نہیں مل رہا یہ زیادیتاں بردست نہیں کرسکتے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے ملک قسم 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے وہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر رہے ہیں

Leave feedback about this