غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت خیبر میں عارضی کیمپ سے پانچ ہزار 650 غیر قانونی مقیم افغان شہری افغانستان واپس روانہ کردیئے گئے۔لنڈی کوتل کے کیمپ میں خیبر پختونخوا سے 2300 اورپنجاب سے 2500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد منتقل کیے گئے تھے طورخم پر قانونی کارروائی کے بعد افغان باشندوں کو آج صبح افغانستان روانہ کیاگیا ۔کراچی میں سپر ہائی وے سے متصل علاقے میں آپریشن کے دوران غیر قانونی تارکین کیلئے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔آج بولڈنگ کیمپ سے 100 افراد کو بذریعہ بس چمن بارڈر روانہ کیاجائیگا۔
خیبر سے 5650 غیر قانونی افغان شہری وطن واپسی روانہ

خیبر سے 5650 غیر قانونی افغان شہری وطن واپسی روانہ