راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قو م پائیدار امن حاصل کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور اور پولیس لائنز دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طورپر جنگ لڑی ہے۔
Leave feedback about this