تازہ ترین

خیبرپختونخوا: تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائینگے، علی امین گنڈاپور

لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گیوزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلی حکام نے شرکت کی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی آئی خان کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری منصوبوں کے تحت ان شعبوں میں ڈی آئی خان میں 19 بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی لاگت 70 ارب روپے ہے، اور رواں مالی سال کے بجٹ میں 6.1 ارب روپے مختص ہیں، اب تک 724 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔
گومل زام ڈیم کے واٹر کورسز کی تعمیر، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان، اور کھیلوں کے منصوبے بھی ان ترجیحی منصوبوں کا حصہ ہیں ، فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے 357 ملین روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں ، بریفنگ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ان منصوبوں پر پیشرفت کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کیوزیر اعلی نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے، ضم اضلاع اور دیگر پسماندہ اضلاع کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image