خوشاب کے نواحی گاﺅں میں لڑکی سے مبیہ طورپر اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی ، 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیاگیا۔تحصیل جوہر آباد کے علاقے میں واقعہ 26 جولائی کو پیش آیا متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ایف آئی آر میں لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم ذیشان کے بھائی کیساتھ رشتے کی بات چل رہی تھی ۔ملزم گھر والوں سے ملوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ڈیرے پر لے جاکر تین ساتھیوں کیساتھ ملکر اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بناکر وائرل کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
Leave feedback about this