مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے لاہور میں سات سے دس جون تک پنک گیمز کا اہتمام کیاجارہاے ۔ لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہ اکہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے ، اس میں پچاس لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر گیمز کی ایمبییڈر ہوں گی ۔اس موقع پر رافیعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کررہے ہیں پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں مقابلے ہونگے ، نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں سات سو ایتھیلٹس شریک ہونگے