خضدار: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 لیویز اہلکار شہید تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خضدار: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 لیویز اہلکار شہید

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل

خضدار:بلوچستان کے علاقے خضدار نال میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز اور محمد علی شامل ہیں، حملے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا، شہید اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Exit mobile version