بھارت کو سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے: گورنر پنجاب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بھارت کو سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے: گورنر پنجاب

بھارت کو سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے: گورنر پنجاب

بھارت کو سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے: گورنر پنجاب

چکوال:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوم تشکر تو بنتا ہے، اللہ پاک نے ہمیں بہت بڑی کامیابی دی ہے، انڈیا کا غرور خاک میں مل گیا جن چیزوں پر انہیں مان تھا وہ ساری ٹھس ہو گئیں۔
ہمارے صرف دو بچوں نے انڈیا میں گھس کے مارا، ان کو ناک آٹ کیا اور آٹ کلاس کیا، ان کا وزیر دفاع کہتا ہے جنگ ہو گی اب انکو جنگ ڈرانے خواب کی طرح نظر آتی رہے گی۔
اب کی بار انڈیا کے سارے ٹکڑے ہو جائیں گے اور ان کا پنجاب بھی آزاد ہو گا، انڈیا کی شرارتیں اسی طرح چلتی رہیں تو ساری دنیا دیکھے گی کشمیر بھی آزاد ہو گا اور پنجاب بھی۔

 

Exit mobile version